حکومت نے آج اس بات کا اعتراب کیا کہ ملک میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اٹھارہ برس
سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ گزشتہ تین برس کے دوران جنسی جرائم کی تعداد بالترتیب 12363,8541 اور 13766رہی جس سے مسلسل اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔
انہوں نے اسے باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے جرائم کو روکنے کے لئے عہد کی پابند ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔